25 اگست 2014 - 06:43
دھرنا 11 ویں روز میں داخل، سابق عہدیدارنے نیاپنڈورا بکس کھودیا

پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے مسئلہ کو لیکر شدید سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چودہ اگست سے شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا اپنے 11 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس دوران احتجاجی دھرنے کے رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے کئے دور ہوئے جو ناکام رہے ہیں۔ پاکستان کی کئی سیاسی جماعتوں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کارگر ثابت نہیں ہوسکی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلسل پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری جانب 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران کے دعوؤں کے ساتھ ہی، الیکشن کمیشن اف پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان نیا پنڈورا بکس کھولتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پچھلے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی۔ افضل خان ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا بھی ہاتھ تھا۔ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن میں 35 نہیں سیکڑوں پنکچر لگائے گئے ہیں۔ افضل خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سچ کہہ رہے ہیں۔

.......

/169